پیپلز پارٹی سے حکومت سازی پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا: مریم اورنگزیب
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے حکومت سازی کے حوالے سے ابتدائی بات ہوئی ہے اور کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ نجی چینل 'جیو نیوز' سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'زرداری صاحب اور شہباز صاحب کی ملاقات ہوئی ہے اور ابتدائی بات ہی ہوئی۔' ان کے مطابق 'بات چیت کے مختلف مرحلے ہوں گے، پیپلز پارٹی بھی اپنی جماعت کے اندر مشاورت کرے گی اور ہم بھی کریں گے۔' پاکستان تحریکِ انصاف سے بات چیت کے حوالے سے کیے گئے سوال پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 'گوہر علی خان سے نہ کوئی رابطہ ہوا ہے اور نہ ایسا کوئی ارادہ ہے۔' مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ نواز شریف صاحب نے تمام سیاسی جماعتوں کو بات چیت کے لیے مدعو کیا ہے اور حکومت سازی کے لیے دعوت دی ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لاہور میں اُن کی حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن سمیت کسی سیاسی جماعت سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی ہے ۔ اتوار کو نجی چینل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 'ابھی ...